دھند کا راج برقرار ، موٹر وے پھر بند

 ٹھنڈی ہواؤں سے موسم سرد،محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کردی

Dec 25, 2022 | 19:00:PM

(24نیوز)دھند کا راج برقرار،موٹروے  کو پھربند کردیا گیا،:ملتان میں دھند کی بگڑتی صورتحال،شہر سمیت موٹرویز بھی شدید دھند کی لپیٹ میں،موٹرویز پر حد نگاہ شدید متاثر،دھند کے باعث موٹروے ایم 4 اور ایم 5 ٹریفک کیلئے بند کر دی گئی۔

موٹروے پولیس  کے مطابق موٹروے ٹریفک کا انخلا قریبی انٹرچینجز سے ممکن بنایا جا رہا ہے، شہری سفر کیلئے متبادل راستوں کا استعمال کریں، دھند کے اوقات میں مسافر پیلی روشنائی کا استعمال یقینی بنائیں، موٹرویز بند ہونے سے مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا۔

  لاہور میں مطلع ابر آلود ، ٹھنڈی ہواؤں نے شہر کا رخ کر لیا ،آلودگی کی شرح میں کمی،لاہور آلودہ شہروں میں آٹھویں نمبر پر آگیا،شہر میں شدید دھند،حد نگاہ محدود ہو کر رہ گئی۔

دھند کے باعث سردی کی شدت میں بھی اضافہ ہو گیا۔

شہر کا موجودہ درجہ حرارت 14ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ کم سے کم درجہ حرارت5،زیادہ سےزیادہ 17ڈگری تک پہنچا۔

 موٹروے ایم ٹو لاہور سے لیلہ,موٹروے ایم فور پنڈی بھٹیاں سے عبد الحکیم , لاہور سیالکوٹ موٹروے ایم 11 اور موٹروے ایم فائیو شیر شاہ سے ترنڈہ محمد پناہ تک بند  کر دیا گیا۔

لاہور سے کوٹ مومن تک موٹروے پر شدید دھند، حد نگاہ 0 تا 50 میٹر رہ گئی،بابو صابو، راوی ٹول پلازہ، ٹھوکر نیاز بیگ، فیض پور انٹرچینج ،کوٹ عبدالمالک، کالا شاہ کاکو، مووی پوائنٹ، شیخوپورہ انٹرچینج،ہرن مینار، خانقاہ ڈوگراں، کوٹ سرور انٹرچینج ،پنڈی بھٹیاں، سیال موڑ اور کوٹ مومن انٹرچینج بھی ہر قسم کی ٹریفک کیلئے بند کر دیا گیا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران لاہور میں  بارش کا کوئی امکان نہیں ،دسمبر بنا بارش برسائے ہی گزر جائے گا ۔

دوسری جانب  بلوچستان میں بارش اور برفباری برسانے والا مغربی سسٹم داخل ہو گیا ،شمالی بلوچستان کے بالائی علاقوں میں بارش اور برفباری  کے باعث موسم سرد ہو گیا۔
مسلم باغ میں بارش جبکہ کان مھترزئی کے پہاڑوں برفباری  ہوئی، آج رات یاکل کوئٹہ سمیت دیگر علاقوں میں بارش اور   برف باری کا امکان ظاہر کیا گیا، سردہوائیں چلنے سے نظام زندگی شدید متاثر ہو گیا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کوئٹہ میں درجہ حرارت منفی 5 تک گرگیا ،بارش اور برف باری سے اکثر علاقوں میں موسم انتہائی سرد ہو گیا ،کوئٹہ میں درجہ حرارت منفی پانچ ڈگری سینٹی گریڈ قلات میں منفی 7 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

آج صوبہ کے بیشتر اضلاع میں موسم  سرد اور خشک جبکہ شمالی اضلاع میں آئندہ 24 گھنٹوں بارش اور برف باری کی پیشنگوئی کی گئی ہے، رات سے  شمالی اضلاع میں مطلع ابر آلود رہنے کا امکان ہے موسمیات کے مطابق چمن ، زیارت،ژوب اور گردو نواح میں ہلکی بارش یا برفباری ہو سکتی ہے۔

مزیدخبریں