سپاہی قوم کےہیرو ، جوانوں کی شہادت پر افسوس ہوا: بلاول بھٹو زرداری
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)چیئرمین پیپلزپارٹی اور وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے بلوچستان میں فوجی افسر اور جوانوں کی شہادت پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا کہ پاک فوج کے افسر اور جوان اپنی دھرتی کی حفاظت کیلئے جان کا نذرانہ پیش کر رہے ہیں۔
وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کیپٹن فہد، لانس نائیک امتیاز، سپاہی مہران اورشمعون کی شہادت پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہنا تھا کہ وطن کی دھرتی کو دہشت گردوں سے پاک کرنے والے سپاہی قوم کےہیرو ہیں، شہید فہد، شہید امتیاز، شہید اصغر، شہید مہران اور شہید شمعون کے خاندانوں سے ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہیں۔