اسلام آباد میں امریکن ایمبیسی نے اپنے شہریوں کیلئے سکیورٹی الرٹ جا ری کردیا

Dec 25, 2022 | 22:44:PM
اسلام آباد , خود کش ,حملہ، امریکن ایمبیسی , سکیورٹی الرٹ
کیپشن: امریکن ایمبیسی (فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)اسلام آباد میں خود کش حملے کے بعد امریکن ایمبیسی نے اپنے سٹاف کیلئے سکیورٹی الرٹ جا ری کردیا۔

امریکن سفارتخانے نے امریکی سٹاف کو میریٹ ہوٹل جانے سے منع کر دیا ، امریکی سفارتخانہ کے مطابق  ممکنہ حملے کے پیش نظر امریکن سٹاف کو ہوٹل جانے سے روکا گیا ہے،امریکن سٹاف پر میریٹ ہوٹل میں ممکنہ حملے کی منصوبہ بندی پر الرٹ جاری کیا گیا ہے،اطلاعات کے مطابق امریکن سٹاف پر چھٹیوں کے دوران کسی بھی وقت حملہ کیا جا سکتا ہے،تشویشناک سکیورٹی کے باعث اسلام آباد کو ریڈ الرٹ پر رکھا گیا ہے۔

امریکن سفارتخانے نے اپنے سٹاف پر تمام عوامی اجتماعات میں شرکت پر پابندی عائد کر دی،سفارتخانے کا امریکی عملہ چھٹیوں کے دوران  غیر ضروری سفر سے گریز کرے۔