(24نیوز)اسلام آباد میں خود کش حملے کے بعد امریکن ایمبیسی نے اپنے سٹاف کیلئے سکیورٹی الرٹ جا ری کردیا۔
امریکن سفارتخانے نے امریکی سٹاف کو میریٹ ہوٹل جانے سے منع کر دیا ، امریکی سفارتخانہ کے مطابق ممکنہ حملے کے پیش نظر امریکن سٹاف کو ہوٹل جانے سے روکا گیا ہے،امریکن سٹاف پر میریٹ ہوٹل میں ممکنہ حملے کی منصوبہ بندی پر الرٹ جاری کیا گیا ہے،اطلاعات کے مطابق امریکن سٹاف پر چھٹیوں کے دوران کسی بھی وقت حملہ کیا جا سکتا ہے،تشویشناک سکیورٹی کے باعث اسلام آباد کو ریڈ الرٹ پر رکھا گیا ہے۔
امریکن سفارتخانے نے اپنے سٹاف پر تمام عوامی اجتماعات میں شرکت پر پابندی عائد کر دی،سفارتخانے کا امریکی عملہ چھٹیوں کے دوران غیر ضروری سفر سے گریز کرے۔