ہر طرف دھند کا راج،پروازیں متاثر،مسافروں کو پریشانی کا سامنا

Dec 25, 2023 | 10:11:AM

(سعید احمد،کومل اسلم)شہر لاہور میں دھند کی شدت  میں اضافہ، حد نگاہ محدود ہو گئی،جبکہ دھند کے باعث پروازیں متاثر ہو گئی۔

لاہور فضائی آلودگی کے اعتبار سے دنیامیں چھٹےنمبرپرآگیا، لاہور میں ہواؤں کا سلسلہ 5 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے لگا، رپورٹ کے مطابق موجودہ درجہ حرارت 11 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت22ڈگری تک جاسکتاہے۔

دوسری جانب لاہورائیرپورٹ کے اطراف میں دھند میں اضافے کے باعث رن وے پر حد نگاہ 50 میٹر رہ گئی اور  پروازیں متاثر ہو گئی۔

ایئرپورٹ ذرائع کے مطابق علامہ اقبال انٹرنیشنل ائیرپورٹ کے اطراف میں شدید دھند اور حدنگاہ میں کمی کےباعث طیاروں کولینڈنگ میں مشکلات کا سامنا ہے۔

 آئی ایل ایس کیٹ تھری سسٹم کی مددسےطیاروں کوآپریٹ کیاجانےلگا،کراچی سےآنیوالی فلائی جناح کی پروازنائن پی 840 کو لینڈنگ کی اجازت نہ ملی جبکہ طیارہ لاہور کی فضائی حدود میں ہی چکر لگانے لگا۔

یہ بھی پڑھیں:اسلام اباد: ایکسپریس وے پرٹریفک حادثہ،4افراد جاں بحق، 5زخمی
دمام سےآنیوالی پروازپی ایف743کارخ اسلام آباد ایئرپورٹ کی طرف موڑ دیا گیا،شارجہ سےلاہورآنیوالی ایئربلیو کی پرواز پی اے 413 سولہ گھنٹے تاخیر کا شکار ہوگئی ،جدہ سے آنے والی پرواز پی اے 471 ساڑھے 9گھنٹے،دبئی سےآنےوالی ایئربلیو کی پرواز پی اے 411 نو گھنٹے ،لوکمبوسےآنیوالی سری لکن ایئر کی پرواز یوایل153اڑھائی گھنٹے جبکہ کراچی سےآنیوالی پرواز پی کے 302 ایک گھنٹہ 15 منٹ تاخیر کا شکار ہوگئی ۔

دوسری جانب  کراچی میں موسم سرد اور خشک ہے،17 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے شمال مشرقی سے سرد ہوائیں چل رہی ہیں جبکہ آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران شہر خشک موسم کے ساتھ خنک رہے گا۔

محکمہ موسمیات کی رپورٹ کے مطابق شہر کا  کم سے کم درجہ حرارت 16.5 ڈگری سینٹی گریڈ ، موجودہ درجہ حرارت 20 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ اور  زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 28 سے 30 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے ،جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب28 فیصد ریکارڈ  کیاگیا۔

ائیر کولیٹی انڈکس کے مطابق  پاکستان کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں کراچی چھٹے نمبر پر آگیا  اور  دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں کراچی 16 نمبر پر موجود ہے  جبکہ ہوا میں آلودہ زراعت کی مقدار 156 پرٹیکیولیٹ میٹرز ریکارڈ کیاگیا ۔

ائیر کولیٹی انڈکس کے مطابق ہ 100سے 200پرٹیکیولیٹ میٹرز انسانی صحت کے لیے مضر ہے ، ماہرین کا کہنا ہے کہ شہری احتیاطی تدابیر اختیار کریں،گھروں سے باہر نکلتے وقت ماسک کا استعمال کریں۔

اس کے علاوہ شدید دھند کی وجہ سے صوابی انٹر چینج پر موٹروے کو ہرقسم کے ٹریفک کے لیے بند کردیا گیا ہے، موٹر حکام کے مطابق جب تک موسم صاف نہیں ھوتا موٹر وے کو کھولا نہیں جاسکتا۔

مزیدخبریں