(ملک اشرف، عرفان ملک) یوم قائد اور کرسمس کے سلسلے میں آج ہائیکورٹ اور ماتحت عدالتیں آج بند رہیں گی جبکہ لاہور ہائیکورٹ میں کل سے موسم سرما کی 15 روزہ چھٹیوں کا آغاز ہوگا۔
یوم قائد اور کرسمس کے موقعے پر لاہور پولیس کی جانب سے سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کر دیے گئے ہیں۔
شہر بھرمیں 3482 پولیس اہلکار اور 143 لیڈر پولیس اہلکار تعینات کیے گئے ہیں۔ 6 ایس پیز، 22 ایس ڈی پی اوز، 83ایس ایچ اوز ڈیوٹی پر موجود ہوں گے۔ گرجا گھروں اور تفریح گاہوں میں ٹریفک وارڈنز کی اضافی نفری تعینات کی گئی ہے۔ مسیحی عبادت گاہوں اور تفریحی مقامات کو فول پروف سکیورٹی فراہم کی گئی۔
سی سی پی او کے مطابق افسران عبادت گاہوں اور تفریحی مقامات کی سکیورٹی کی خود مانیٹرنگ کریں۔ حساس گرجا گھروں پر پولیس کی اضافی نفری سمیت اسنائپرز بھی تعینات کیے گئے ہیں۔
دوسری جانب ہائیکورٹ اور ماتحت عدالتوں میں چھٹیوں کے دوران صرف مخصوص کیٹگریز کے کیسز کی سماعت ہوگی۔ چھٹیوں میں صرف درخواست ضمانتوں، اندراج مقدمہ کیسز کی سماعت ہوگی۔ حبس میں بے جا ، حکم امتناعی سے متعلق مقدمات سنے جائیں گے۔ ہائیکورٹ میں عدالتی وقت صبح 9 سے دوپہر ڈیڑھ بجے تک ہوگا۔
مزید پڑھیں: ارباز خان اور شورہ خان کی شادی کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل
پرنسپل سیٹ پر پہلے ہفتے کے دوران 16 ججز مقدمات کی سماعت کرینگے۔ پرنسپل سیٹ پر چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس ملک شہزاد احمد خان، جسٹس علی باقر نجفی سماعت کریں گے۔
جسٹس شاہد بلال حسن، جسٹس سید شہباز علی رضوی، جسٹس فیصل زمان خان، جسٹس شاہد کریم، جسٹس شہرام سرور چوہدری، جسٹس اسجد جاوید گھرال، جسٹس طارق سلیم شیخ ، جسٹس مزمل اختر شبیر، جسٹس فاروق حیدر ، جسٹس رسال حسن سید سماعت کریں گے۔ جسٹس عاصم حفیظ ، جسٹس محمد رضا قریشی اور جسٹس راحیل کامران شیخ بھی شامل ہیں۔
پرنسپل سیٹ پر 7 ڈویژن اور 16 سنگل بینچ مقدمات کی سماعت کریں گے۔ ڈویژن بینچ میں شامل ججز سنگل بینچ کی حیثیت سے سماعت کریں گے
ْْْْْْْْْْْْْْْْْْْْْْ