(حمنہ نثار) ملک کے دیگر شہروں کی طرح شہر قائد میں بھی مسیحی برادری کا مذہبی تہوار کرسمس آج روایتی جوش و جذبہ کے ساتھ منایا جارہا ہے۔
کرسمس کے موقع پر شہر کے تمام چھوٹے بڑے گرجا گھروں میں دعائیہ تقاریب منعقد کی گئیں۔ مسیحی برادری ایک دوسرے کو مبارکباد دینے کے ساتھ مٹھائیاں تقسیم کرتی نظر آئی۔
شہر کے تمام گرجا گھروں کو برقی قمقموں سے سجایا گیا، مسیحی برادری نے اپنی عید کے موقع پر نئے ملبوسات پہن کر خوشی کا اظہار کیا۔ ٹرینیٹی چرچ میں حضرت عیسیٰ علیہ السلام کی تعلیمات پر روشنی ڈالی گئی اور پاکستان کی ترقی و خوشحالی کیلئے خصوصی دعائیں کی گئیں۔
مزید پڑھیں: 2018 والا کھیل کھیلا جائے گا؟ عام انتخابات ملک کیلئے خطرہ ہیں؟شاہد خاقان عباسی کا انکشاف
مسیحی برادری نے کرسمس کے موقع پر ایک دوسرے کو مبارکباد بھی دی۔
کرسمس کے موقع پرکیک بھی کاٹا گیا جبکہ اس اہم تہوار کے دن خواتین نے اپنے اپنے گھروں میں مزے مزے کے کھانوں کا بھی اہتمام کیا۔