اداکارہ سجل علی کا مداحوں کیلئے دینی پیغام 

Dec 25, 2023 | 13:17:PM
پاکستانی معروف اداکارہ سجل علی نے مذہبی رواداری پر ایمان افروز ویڈیو کلپ شیئر کرکے مداحوں کو دینی پیغام دے دیا۔
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) پاکستانی معروف اداکارہ سجل علی نے مذہبی رواداری پر ایمان افروز ویڈیو کلپ شیئر کرکے مداحوں کو دینی پیغام دے دیا۔

سجل علی نے مشہور پروفیسر ڈاکٹر عارفہ سیدہ زہرہ کی ایک کلپ انسٹاگرام پر شئیر کرکے مداحوں سے اپیل کی کہ اسے مکمل دیکھیں۔

اس کلپ میں آج کل کی فرقہ واریت پر زور دیتے ہوئے کہا گیا کہ 'اب کوئی صرف اللہ کا بندہ نہیں رہا بلکہ دین کا بھی یونیفارم ہوگیا ہے ۔ ہری پگڑی والے ، لال پگڑی والے، سفید ٹوپی والے ، کالی ٹوپی والے ، اونچی اور نیچی شلوار والے جیسے اللہ روزِ قیامت پہلا سوال یونیفارم کا کرے گا۔

اس پر مزید یہ کہ ایک دوسرے پر کفر کے فتوے لگا کر خود کو روشن خیال سمجھا جاتا ہے گویا اب اس ملک میں کوئی مسلمان رہا ہی نہیں۔'

مزید پڑھیں:  قائد اعظم کا 147واں یومِ ولادت: پاک فضائیہ کا خراج عقیدت، مختصر ویڈیو جاری

ویڈیو پیغام میں یہ بھی کہا گیا کہ'ذرا ذرا سی بات پر فتوے کا درمیان میں آجانا اسی وجہ سے ہے کیونکہ ہم آپس میں ایک دوسرے سے وہ سوال پوچھتے ہیں جنہیں خدا کو ہم سے پوچھنا ہے جیسے تمہارا مزہب کیا ہے ، نماز کا طریقہ وغیرہ۔ہم ایک دوسرے سے وہ سوال نہیں پوچھتے جو ہمیں پوچھنے چاہیے جیسے تمہاری طبیعت ٹھیک ہے ، کسی چیز میں مدد چاہیے وغیرہ۔'