سردی کی شدت میں اضافہ، شہر میں گیس بحران شروع
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)سردیوں کی آمد سے قبل ہی لاہور شہر میں سوئی گیس کا بحران شروع ہوگیا،مختلف علاقوں میں کھاناپکانےکےاوقات میں گیس غائب ہونے لگی۔
تفصیلات کے مطابق سردی کی شدت بڑھنے کیساتھ مختلف علاقوں میں گیس کا پریشر ڈاؤن ہو گیا،کھانا پکانے کےاوقات میں بھی پریشر کیساتھ گیس فراہمی یقینی نہ بنائی جا سکی، جبکہ سوئی سدرن گیس کمپنی کھاناپکانےکےمقررہ اوقات میں بھی گیس دینےمیں ناکام رہی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ گیس پریشر کم ہونے کی وجہ سے صارفین نے کمپریسر کا استعمال بڑھا دیا گیا جبکہ گیس کمپنی کی جانب سے معاہدے کے مطابق گیس نہ ہونے پر کمپریسر لگنا شروع ہو ئے، کمپریسراستعمال کرنےپرصارفین کےغیرقانونی طورپرکنکشن منقطع ہوناشروع ہو گئے۔
یہ بھی پڑھیں:اسرائیل کے عام شہریوں پر تباہ کن حملے،24 گھنٹوں میں مزید 200فلسطینی شہید
صارفین کا کہنا ہے کہ گیس پریشر کم ہونے پر کمپریسر لگایا جاتا ہے،کمپنی گیس کی عدم فراہمی کرکےمعاہدےکی خلاف ورزی کر رہی۔
یاد رہے کہ وفاق نےکھاناپکانےکےاوقات میں پریشرکیساتھ فیس فراہمی کاحکم دےرکھاہے۔