انڈے کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز) انڈوں کی قیمتوں نے پیٹرول اور ڈالر کے بعد برطانوی پائونڈ کوبھی پیچھے چھوڑ دیا۔
ریٹیل میں فی درجن انڈے380روپے اور کہیں اس سے ذائد پر فروخت ہونے لگے۔ ریٹیل میں فی انڈہ 35روپے تک دستیاب ہونے لگا۔
ہول سیل میں فی درجن انڈے 360روپے سے380روپے درجن تک دستیاب ہونے لگے۔ فی درجن انڈوں کی ریٹیل سرکاری قیمت 290روپے ہے جبکہ فی درجن انڈوں کی ہول سیل سرکاری قیمت 280روپےہے۔
یاد رہے کہ برطانوی میں ایک پائونڈ 356روپے کا ہے۔
مزید پڑھیں: بلاول بھٹو نے کراچی کا انتخابی میدان چھوڑ دیا، آصفہ بھٹو کی انتخابی سیاست میں لانچنگ مؤخر
دوسری جانب دکانداروں کے مطابق انڈے مہنگے ہونے کی بنیادی وجہ پولٹری فارمرز کی اجارہ داری اور من مانیاں ہیں۔ انڈے مہنگے ہونے کی وجہ سے فروخت کم ہوگئی ہے۔