(سبحان اللہ خان)خیبرپختونخوا کے علاقے مینگورہ اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں۔
زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر سکیل پر زلزلے کی شدت4.4 ریکارڈ کی گئی ،زلزلے کی زیرزمین گہرائی 114کلومیٹر تھی جبکہ زلزلے کا مرکز تاجکستان افغانستان بارڈر تھا۔
زلزلے کے جھٹکے محسوس ہونے پر لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا جس پر لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں اور دکانوں سے باہر آ گئے۔
یہ بھی پڑھیں: 2018 والا کھیل کھیلا جائے گا؟ عام انتخابات ملک کیلئے خطرہ ہیں؟شاہد خاقان عباسی کا انکشاف