المیہ غزہ، سعودی عطیات کی رقم 158 ملین ڈالر تک پہنچ گئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) سعودی عرب کی مشرق وسطیٰ ہی نہیں دنیا بھر کے ملکوں کیلئے امدادی کوششوں کی ایک تاریخ ہے مگر جس طرح تھوڑے وقت میں ’ساہیم‘ کے پلیٹ فارم سے فلسطین کی مدد کی گئی ہے یہ منفرد ہے۔
ساہیم کا پلیٹ فارم سعدی امدادے ادارے ’شاہ سلمان ریلیف‘ کے زیر اہتمام منظم کیا گیا ہے۔ یہ فلسطینیوں کی جاری بحران کے دنوں میں حیات بخش کوشش ہے تاکہ انسانی چیلنج کے اس موقع پر فلسطینیوں کو زیادہ سے زیادہ امداد پہنچائی جا سکے۔
اب تک ایک اندازے کے مطابق 1،22 ملین افراد نےعطیات جمع کرائے ہیں۔ ان عطیات کی رقم 593 ملین سعودی ریال ہے جو 158 ملین ڈالر کے برابر ہے۔
یہ بھی پڑھیے: اسرائیل کے عام شہریوں پر تباہ کن حملے،24 گھنٹوں میں مزید 200فلسطینی شہید
گزشتہ ماہ نومبر میں شاہ سلمان اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے اس سلسلے میں ہدایات جاری کیں کہ اس پلیٹ فارم سے لوگوں کو متحرک کیا جائے۔ واضح رہے اس معاملے میں صرف عام لوگ ہی نہیں ادارے بھی حصہ لے سکتے ہیں۔
ہر سعودی شہری ایک بٹن دبا کر اور ایک کلک کے ذریعے ملک کے اندر سے بھی اور بیرون ملک سے بھی اس امدادی مہم میں حصہ لے سکتا ہے۔
شاہ سلمان ریلیف کے ترجمان الجتیلی کے مطابق 18 دسمبر تک غزہ میں 695 ٹن خوراک، پناہ گاہوں کا سامان اور طبی امدای سامان کے ساتھ 32 طیارے بھیجے جا چکے ہیں۔
اس کے علاوہ 3،787 ٹن کی امدد سے لدے جہاز غزہ کیلئے روانہ ہو چکے ہیں۔ اب تک 514 کنٹینرز پر مشتمل امدادی سامان غزہ کیلئے جا چکا ہے۔ جن میں 20 ایمبولینس گاڑیاں بھی شامل کی گئی ہیں۔ امدادی سامان ساڑھے چار ہزار ٹن ہوگیا ہے۔