(حیدر خان)سابق صدر آصف علی زرداری کاکہنا ہے کہ پی ٹی آئی کو محنت کرنی چاہئے، پہلے بغیر محنت کئے آگئے تھے، اب محنت کریں۔
نوابشاہ میں آصف علی زرداری کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کیلئے ریٹرنگ آفیسر کے دفتر پہنچے اور جانچ پڑتال کروائی۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے سابق صدر نے کہاکہ پیپلز پارٹی کا مستقبل روشن ہے، وزیر اعظم پاکستان پیپلز پارٹی کا ہوگا۔
خیال رہے کہ آصف علی زرداری نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 207 سے کاغذات نامزدگی جمع کرائے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: یااللہ خیر! ملک کا بڑا صوبہ زلزلے سے لرز اٹھا