آئی جی اور ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کو ہٹانے کیلئے کارروائی کا آغاز
Stay tuned with 24 News HD Android App
(عثمان خان) الیکشن کمیشن کی ہدایت پر آئی جی اور ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کو ہٹانے کے لیے کارروائی کا آغاز کر دیا گیا۔
وزیراعظم آفس نے ڈپٹی کمشنر اسلام آباد اور آئی جی اسلام آباد کو تبدیل کرنے کے لیے سٹیبلشمنٹ ڈویژن سے افسروں کے نام مانگ لیے، سیکرٹری ٹو پرائم منسٹر خرم آغا نے سیکرٹری سٹیبلشمنٹ کو مراسلہ جاری کر دیا۔
یہ بھی پڑھیں: بانی پاکستان کا یوم پیدائش؛ آرمی چیف نے اہم بیان جاری کر دیا
مراسلہ کے مطابق وزیراعظم کی منظوری کے لیے افسران کا پینل تجویز کیا جائے۔
واضح رہے کہ وزیراعظم آفس نے کارروائی سے متعلق الیکشن کمیشن کو بھی آگاہ کردیا۔