الیکشن کمیشن: پی ٹی آئی امیدواروں کیخلاف ایم کیو ایم کا اعتراض دائر
Stay tuned with 24 News HD Android App
(شعیب مختار) پی ٹی آئی کے امیدواروں کے خلاف ایم کیو ایم نے الیکشن کمیشن میں اعتراض دائر کر دیا۔
ایم کیو ایم کے رہنما یاسر الدین نے ریٹرننگ آفیسر کو ضلع جنوبی کے حلقے این اے 240 سے حصہ لینے والے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے 3 امیدواروں کے خلاف درخواست دائر کر دی۔
یہ بھی پڑھیں: شیخ رشید کے کاغذاتِ نامزدگی منظور، کن کن حلقوں سے الیکشن لڑیں گے اور انتخابی نشان کیا ہو گا؟
درخوست گزار نے مؤقف اپنایا کہ این اے 240 سے پی ٹی آئی امیدوار رمضان ،مراد شیخ اور علیم عادل شیخ ریاست مخالف سرگرمیوں میں ملوث ہیں، تینوں امیدوار سانحہ 9 مئی میں بھی ملوث رہے ہیں، این اے 240 کی حدود میں پی ایس 108 اور پی ایس 109 آتی ہیں، یہ تمام افراد صاف و شفاف پر امن انتخابات سبوتاژ کرنے کی سازش کریں گے۔
دوسری جانب ریٹرننگ آفیسر کا کہنا ہے کہ مراد شیخ اور رمضان کے خلاف اعتراضات سکروٹنی والے دن سنے جائیں گے۔
واضح رہے کہ یاسر الدین ولدیت نصیر الدین پی ایس 108 اور 109 سے امیدوار ہیں۔