(اویس کیانی) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے وزیراعظم کے مشیر برائے اسٹیبلشمنٹ احد خان چیمہ کو عہدے سے ہٹانے کی منظوری دے دی جس کے بعد اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے باقاعدہ نوٹیفیکیشن بھی جاری کردیا۔
خیال رہے کہ نگراں وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے الیکشن کمیشن کی ہدایت پر احد چیمہ کو عہدے سے ہٹانے کی سمری صدر مملکت کو ارسال کی تھی اور صدر مملکت عارف علوی نے آئین کے آرٹیکل 48 (1) کے تحت احد چیمہ کو عہدے سے ہٹانے کی منظوری دی تھی۔
خیال رہے کہ احد چیمہ سابق وزیراعظم میاں شہباز شریف کے دور میں ان کے مشیر رہ چکے ہیں جبکہ پنجاب کی وزارت اعلیٰ کے دور میں بھی وہ شہباز شریف کے معاون مشیروں میں شامل تھے۔ موجودہ نگران کابینہ میں احد چیمہ کا اسٹیشن وفاقی وزیر کے برابر تھا۔