جاچ پڑتال کا پہلا روز، مخصوص نشستوں پر 17 امیدواروں کے کاغذات نامزدگی منظور 

Dec 25, 2023 | 19:41:PM

(24 نیوز) عام انتخابات 2024 کاغذات کی جاچ پڑتال کا مقرر وقت ختم، اقلیتوں اور خواتین کی مخصوص نشستوں پر جاچ پڑتال کے پہلے روز 17 امیدواروں کے کاغذات نامزدگی منظور کر لئے گئے۔

اقلیتوں اور خواتین کی مخصوص نشستوں پر جاچ پڑتال کے پہلے روز 16 خواتین اور ایک مرد کے کاغذات  نامزدگی منظورکئے گئے، الیکشن کمیشن آف پاکستان نے کاغذات کی منظوری دی۔

یہ بھی پڑھیں: شیخ رشید کے کاغذاتِ نامزدگی منظور، کن کن حلقوں سے الیکشن لڑیں گے اور انتخابی نشان کیا ہو گا؟

قومی اسمبلی کی نشست پر پاکستان پیپلز پارٹی کی 2 خواتین کے کاغذات نامزدگی منظور ہوئے، ان خواتین میں شازیہ مری اور سحر کامران شامل ہیں جبکہ سندھ اسمبلی کی خواتین کی مخصوص نشستوں کیلئے پاکستان پیپلزپارٹی کی 8 خواتین کے کاغذات نامزدگی منظور ہو ئے جن میں سعدیہ جاوید، تنزیلہ امہ حبیب قمبرانی، شازیہ کریم سنگھار، نزہت پٹھان، خیر النساء مغل، حنادستگیر، ڈاکٹر سجیلا منظور لغاری اور صائمہ آغا شامل ہیں۔

مزیدخبریں