انجری کا شکار فاسٹ بولراحسان اللہ کی تمام میڈیکل رپورٹس کلیئر قرار

Dec 25, 2023 | 20:28:PM

(وسیم احمد)انجری کا شکار فاسٹ بولراحسان اللہ کی میڈیکل رپورٹس آگئیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ احسان اللہ کی ایم آرآئی اور سی ٹی سکین کی رپورٹس کروائی گئیں،فاسٹ بولرکی تمام میڈیکل رپورٹس کلیئر قراردی گئی ہیں، میڈیکل رپورٹ کلیئر آنے کے بعد احسان اللہ بہت جلد باؤلنگ کے ٹریننگ کاآغاز کریں گے۔
ذرائع کاکہنا ہے کہ احسان اللہ نے پی ایس ایل سے پہلے مکمل فٹ ہونے کے عزم کا اظہارکیا، ذرائع احسان اللہ کاکہناہے کہ پاکستان ٹیم میں واپسی کیلئے اپنی پوری کوشش کر رہاہوں ۔
یاد رہے کہ احسان اللہ کو اپریل میں نیوزی لینڈ کےخلاف سیریز میں کہنی کی انجری ہوئی تھی،انجری کے بعد ستمبر میں احسان اللہ کی سرجری لاہورکے ہسپتال میں کروائی گئی تھی ، احسان اللہ کا ری ہیب نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں جاری ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ن لیگ کیلئے بڑا دھچکا، صدر عارف علوی نے اہم سمری کی منظوری دیدی

مزیدخبریں