صوابی، گھر سے خواجہ سرا کی پنکھے سے لٹکی لاش برآمد
Stay tuned with 24 News HD Android App
(انوار الحق) صوابی میں لنک روڈ کے قریب کمرے سے خواجہ سرا کی لاش برآمد ہوئی ہے جس کے بعد مقامی پولیس نے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔
صوابی کے علاقے لنک روڈ میں واقع ایک گھر کے کمرے سے خواجہ سرا کی لاش برآمد ہوئی ہے، پولیس حکام کا کہنا ہے کہ خواجہ سرا کی شناخت دیویا کے نام سے ہوئی ہے۔
یہ بھی پڑھیے: اٹلی کا جعلی ویزا،بیرون ملک جانے والا مسافر گرفتار
ڈی ایس پی نے بیان دیتے ہوئے کہا کہ خواجہ سرا نے نامعلوم وجوہات کے بناء پر مبینہ طور پر پنکھے لٹک کر اپنی زندگی کا خاتمہ کیا۔
ڈی ایس پی کے مطابق خواجہ سرا کی لاش کمرے کا دروازہ باہر سے توڑ کر نکالی گئی اور پوسٹمارٹم کیلئے ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کردی گئی۔