(ویب ڈیسک) قومی کرکٹ ٹیم کی سلیکشن کمیٹی نے آل راؤنڈر محمد نواز کو نعمان علی کی جگہ آسٹریلیا بھیجنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔
ایک سال سے ریڈ بال کرکٹ نہ کھیلنے والے محمد نواز کو لیفٹ آرم سپنر نعمان علی کے متبادل کے طور پر کھلانے کا فیصلہ کیا گیا ہے، قومی کرکٹ ٹیم کی سلیکشن کمیٹی کی جانب سے منتخب کئے جانے والے محمد نواز نے گزشتہ 3 سال میں صرف 4 ریڈ بال میچ کھیلے ہیں، آسٹریلیا کے خلاف ٹیسٹ سکواڈ میں شامل نعمان علی کو اپینڈیکس کے آپریشن کے بعد ڈسچارج کر دیا گیا ہے، وہ جلد آسٹریلیا سے وطن واپس پہنچ جائیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: انجری کا شکار فاسٹ بولراحسان اللہ پی ایس ایل کھیل پائیں گے یا نہیں؟ اہم خبر آ گئی
دوسری جانب لیگ اسپنر ابرار احمد کی فٹنس میں بھی بہتری آئی ہے، انہوں نے بولنگ کا آغاز کر دیا ہے, ذرائع کے مطابق فٹنس ٹیسٹ کے بعد ابرار احمد کے آسٹریلیا میں ٹھہرنے یا نہ ٹھہرنے کے بارے میں فیصلہ کیا جائے گا۔