مصنوعی ذہانت ٹیکنالوجی میں پیشرفت، گوگل سے 30 ہزار ملازمین کے فارغ ہونے کا امکان

Dec 25, 2023 | 21:44:PM

(ویب ڈیسک) مصنوعی ذہانت ٹیکنالوجی میں پیشرفت کے باعث گوگل کمپنی سے 30 ہزار ملازمین کو فارغ کیے جانے کا امکان ہے۔

رپورٹس کے مطابق آرٹی فیشل انٹیلی جنس (اے آئی) ٹیکنالوجی میں پیشرفت کے باعث گوگل سے مزید 30 ہزار ملازمین کو جلد نکالے جانے کا امکان ہے۔ دی انفارمیشن کی شائع کردہ رپورٹ کے مطابق گوگل کی جانب سے ایڈ (ad) سیلز ڈیپارٹمنٹ کی از سرنو منصوبہ بندی کی جا رہی ہے کیونکہ اب اس کام کے لیے مصنوعی ذہانت (اے آئی) ٹیکنالوجی کا استعمال زیادہ ہو رہا ہے، حالیہ مہینوں میں مصنوعی ذہانت کی ٹیکنالوجی میں پیشرفت ہوئی ہے جس کی وجہ سے گوگل نے مختلف عہدوں کو ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: یوٹیوب کی خفیہ ٹرک،جان کر حیران رہ جائیں گے

گوگل کی جانب سے ایڈ سیلز اور کسٹمر سروس ڈیپارٹمنٹ کے مخصوص شعبوں کو ڈیجیٹل کرنے کی منصوبہ بندی کی گئی ہے، ملازمین کو فارغ کرنے کا فیصلہ اس وقت کیا گیا جب گوگل کی جانب سے اے آئی ٹیکنالوجی پر مبنی اشتہارات متعارف کرائے گئے، گوگل کے اس شعبے کو ری اسٹرکچر کرنے کا اعلان گزشتہ دنوں ایک اندرونی اجلاس کے دوران کیا گیا تھا۔

مصنوعی ذہانت کی ٹیکنالوجی اشتہارات کے لیے ویب سائٹس کی سکیننگ کرے گی اور خودکار طور پر مخصوص الفاظ (کی ورڈز)، سرخیاں (ہیڈلائنز) ، تصاویر اور دیگر چیزیں بھی تیار کرے گی۔

واضح رہے کہ گوگل کی سرپرست کمپنی الفا بیٹ نے رواں سال جنوری میں 12 ہزار ملازمین کو فارغ کر دیا تھا۔ 

مزیدخبریں