(عثمان خان) عام انتخابات 2024 کے لئے الیکشن کمیشن نے انتہائی حساس پولنگ اسٹیشنز پر سی سی ٹی وی کیمرے لگانے کا فیصلہ کر لیا۔
الیکشن کمیشن نے سی سی ٹی وی کیمرے لگانے کےلئے چاروں چیف سیکرٹریز کو احکامات بھجوا دئیے۔ الیکشن کمیشن کے مطابق انتہائی حساس پولنگ سٹیشنز کے تمام بوتھوں پر کیمرے نصب ہوں گے، سی سی ٹی وی کیمروں سے انتخابی عمل، گنتی اور نتائج کی تیاری کی مانیٹرنگ ہوگی۔
یہ بھی پڑھیں: پرویزخٹک کا ’بلے‘ کے انتخابی نشان کی آفر کا دعویٰ، الیکشن کمیشن کا ردِ عمل بھی آ گیا
الیکشن کمیشن کی جانب سے بھیجے جانے والے مراسلے کے مطابق ڈی آر اوز کی جانب سے قرار دئیے گئے انتہائی حساس پولنگ سٹیشنز پر خفیہ کیمرے لگائے جائیں۔
واضح رہے کہ الیکشن کمیشن نے سی سی ٹی وی کیمروں سے متعلق ایس او پیز بھجوا دی ہیں۔