(24نیوز)مسلم لیگ ن کے صدرو سابق وزیراعظم میاں نواز شریف کی آج سالگرہ ، زندگی کی75 بہاریں دیکھ لیں۔
تفصیلات کے مطابق میاں نواز شریف تین مرتبہ وزیر اعظم ، وزیر اعلیٰ پنجاب، وزیر خزانہ پنجاب کے منصب پر فائز رہے، نواز شریف کے ادوار میں پاکستان ایٹمی طاقت بنا ، انفراسٹرکچر ڈویلپمنٹ ،سی پیک، میٹرو نیٹ ورک، فائبر اوپٹک لوڈشیڈنگ اور دہشتگردی کا خاتمہ ہوا ،نواز شریف تیسری مرتبہ بھی وزرات عظمیٰ کی مدت پوری ناکرسکے۔
نواز شریف نے 25 دسمبر 1949 کو لاہور کےخوشحال گھرانے میں آنکھ کھولی،انہوں نے 80 کی دہائی میں سیاست میں شمولیت اختیار کی،جنرل ضیا الحق کے دور میں انھیں پہلی بار حکومت میں کام کرنے کا موقع ملا وہ بطور وزیر خزانہ تعینات ہوئے،میاں نواز شریف تین بار وزیر اعظم منتخب ہوئے، مجموعی طور پر 9 سال بطور وزیراعظم رہے۔
ہمسایہ ممالک سے بہتر تعلقات استوار کرنے اور اپنے ملک میں مدعو کرنے کا اعزاز میاں نواز شریف کے سر ہے۔