قائداعظم کا148واں یوم پیدائش،مزار قائد پر گارڈز تبدیلی کی پروقار تقریب
ملٹری اکیڈمی کاکول کے چاق و چوبند دستے نے گارڈز کے فرائض سنبھال لیے،پی ایم اے کیڈٹس نےخصوصی سلام پیش کیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز )بانی پاکستان قائداعظم محمدعلی جناح کا 148 واں یوم پیدائش ملی یکجہتی اور جوش و جذبے سے منایا جارہا ہے۔
بابائے قوم محمد علی جناح کے 148 ویں یوم پیدائش کے موقع پر سب سے اہم تقریب مزار قائد پر ہوئی،جہاں گارڈز کی تبدیلی کی پروقار تقریب ہوئی۔
پاکستان ملٹری اکیڈمی کاکول کے چاق و چوبند دستے نے گارڈز کے فرائض سنبھال لیے، پی ایم اے کیڈٹس کی جانب سے قائد اعظم محمد علی جناح کو خصوصی سلام بھی پیش کیا گیا۔
گارڈز کی تبدیلی کے بعد گورنر سندھ ، وزیر اعلیٰ سندھ اور صوبائی کابینہ کے وزراء نے مزار قائد پر حاضری دی۔
اس کے علاوہ شہریوں کی بھی بڑی تعداد بابائے قوم کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے مزار قائد پر حاضری دی جبکہ دوسری جانب ملک بھر میں خصوصی تقاریب کا اہتمام کیا جارہا ہے۔
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد اور چاروں صوبائی دارالحکومتوں میں دن کا آغاز توپوں کی سلامی سے ہوا تھا۔