جیسن روئے بھی پی ایس ایل کھیلنے کیلئےتیار،سائن اپ کر لیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز )پاکستان سپر لیگ سیزن 10 کی تیاریاں عروج پر ہیں اور ڈرافٹنگ کیلئے غیر ملکی کھلاڑیوں نے اپنی رضا مندی بھی ظاہر کرنا شروع کر دی ہے تاہم اب ایک اور دنیائے کرکٹ کے بڑ ے نام نے سائن اپ کر لیاہے ۔
تفصیلات کےمطابق پاکستان سپر لیگ سیزن ٹین کیلئے کھلاڑیوں کی رجسٹریشن کا عمل جاری ہے اور اب انگلش ٹیم کے مایہ ناز بلے باز جیسن رائے نے پی ایس ایل ڈرافٹ کیلئے اپنی موجودگی ظاہر کر دی ہے جو کہ یقینی طور پر پی ایس ایل کی رونق کو دوبالا کر دیں گے ۔
جیسن روئے اس سے قبل بھی پی ایس ایل کا حصہ رہ چکے ہیں اور گزشتہ سیزن میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی نمائندگی کی ۔
اس سے قبل انگلینڈ ٹیم کے کھلاڑی ڈیوڈ ولی نے پی ایس ایل سیزن10کیلئے سائن اپ کیا ، ،ڈیوڈ ویلی اس سے قبل بھی پی ایس ایل کا حصہ رہ چکے ہیں ،ویوڈ ویلی نے پی ایس ایل میں اس سے قبل ملتان سلطانز کی نمائندگی کی ہے ۔