جنوری کے دوسرے ہفتے سے سردی بڑھنے کی پیشگوئی

بارش کے حوالے سے محکمہ موسمیات کی اہم پیشگوئی

Dec 25, 2024 | 09:56:AM
 جنوری کے دوسرے ہفتے سے سردی بڑھنے کی پیشگوئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(اقصیٰ شیخ، کومل اسلم  ) ملک کے طول و عرض میں سردی کے ڈیرے ہیں جبکہ شمالی بلوچستان میں شدید سردی سے ندی نالوں حتیٰ کہ پائپ لائنوں میں بھی پانی جم گیا ہے۔

کراچی میں بھی سرد ہواؤں کے باعث ٹھنڈ بڑھ گئی، لاہور سمیت پنجاب بھر میں شدید سردی کی لہر جاری  ہے ، مری میں برفباری کے بعد سردی میں اضافہ  ہوگیا ہے جبکہ خیبر پختونخوا کے بالائی علاقوں میں وقفے وقفے سے برف باری کا سلسلہ جاری ہے۔

محکمہ موسمیات نے رواں سیزن میں بارش اور برف باری کم ہونے کی پیشگوئی کی ہے جبکہ جنوری کے دوسرے ہفتے سے سردی بڑھنے کا عندیہ بھی دیا ہے۔

 محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور کا موسم سرد اور خشک رہے گا  جبکہ بارش کا کوئی امکان نہیں ہے،خشک سردی کیساتھ فوگ بھی لاہور کی فضاؤں میں اتر آئی، شہر کا  موجودہ درجہ حرارت 11 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے، کم سے کم درجہ حرارت 7 اور زیادہ سے زیادہ 20 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا جائے گا ۔ 

لاہور میں فضائی آلودگی کی مجموعی شرح 244 ریکارڈ  کیا گیا جس کے بعد  باغوں کا شہر آلودہ شہروں کی فہرست میں تیسرے نمبر پر آگیا۔

ائیر کوالٹی انڈیکس کے مطابق  لاہور کے علاقے چٹھا پارک  میں 689,عسکری ٹین 616,فیز 8 ڈی ایچ اے 582, یو ایس قونصلیٹ 467,جوہر ٹاؤن 460 شرح ریکارڈ کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں : ناسا نے ایک اور تاریخ رقم کردی

 محکمہ موسمیات کے مطابق شہر قائد میں موسم  مزید سرد اور خشک  رہنے  کا امکان ہے، شہر کا موجودہ درجہ حرارت 13 ڈگری سینٹی گریڈ ہے جبکہ آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 23 سے 25 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے، شمال مشرق سمت سے 13 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہے۔

محکمہ موسمیات کاکہنا ہے کہ  ہوامیں نمی کا تناسب 56 فیصد ہے جبکہ  شہر کا فضائی معیار مضر صحت ہے۔ ائیر کوالٹی انڈیکس کے مطابق  دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں کراچی پانچویں نمبر پر موجود ہے جبکہ  پاکستان کے آلودہ ترین شہروں میں بھی  کراچی کا  پانچویں نمبر پر ہے، ہوا میں آلودہ ذرات کی مقدار 185 پرٹیکیولیٹ میٹرز ریکارڈ کیا گیا ہے ۔

 کراچی کے آلودہ ترین علاقوں میں گلشن اقبال سر فہرست، شاہرہ فیصل دوسرے نمبر پر  اور  تیسرے نمبر پر کورنگی ریکارڈ کیا گیا ہے۔