اسرائیل کا کمال عدوان ہسپتال پر حملہ، 29 فلسطینی شہید

Dec 25, 2024 | 10:12:AM
اسرائیل کا کمال عدوان ہسپتال پر حملہ، 29 فلسطینی شہید
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز )اسرائیل کے غزہ پر حملوں کا سلسلہ جاری،اسرائیل فورسز کے کمال عدوان ہسپتال پر حملےمیں 29 فلسطینی شہید ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق غز ہ میں اسرائیلی بربریت کا سلسلہ نہ تھم سکا، تازہ ترین کارروائیوں میں  اسرائیل فورسز کے کمال عدوان ہسپتال پر حملےمیں 29 فلسطینی شہید ہوگئے۔

رہائشی عمارتوں پر اسرائیلی بمباری میں 4 سکیورٹی گارڈ شہید ہوگئے۔ فلسطین پر اسرائیلی حملوں میں اب تک 45 ہزار 338 فلسطینی شہید ہوچکے۔فلسطین کی مزاحمتی تنظیم حماس کی غزہ اور مغربی کنارے میں جوابی کارروائیوں میں متعدد اسرائیلی فوجی ہلاک اور زخمی ہوئے۔