کراچی: سردی بڑھتے ہی بجلی کیساتھ گیس بھی غائب، عوام کا جینا محال ہوگیا

Dec 25, 2024 | 10:16:AM
کراچی: سردی بڑھتے ہی بجلی کیساتھ گیس بھی غائب، عوام کا جینا محال ہوگیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( بسیم افتخار)کراچی میں سرد موسم میں گیس بجلی کےمسائل جاری ، گیس کی لوڈشیڈنگ کادورانیہ ساڑھے 8گھنٹوں سے زائدہے اور بجلی کی بندش کادورانیہ 10گھنٹےہے ۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کے  متعدد علاقوں میں بجلی اور گیس مسائل نے عوام کا جینا محا ل کردیا ہے ، بجلی کی ناروا لوڈشیڈنگ نے گھریلو صارفین اور عام شہریوں کو عذاب میں مبتلا کردیااور رہی سہی کسر سوئی گیس کی لوڈشیڈنگ نے پوری کردی۔
گیس کی لوڈشیڈنگ کادورانیہ ساڑھے 8گھنٹوں سے زائدہےاور بجلی کی بندش کادورانیہ 10گھنٹے ہے۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ سوئی سدرن کے شکایتی مراکز پرکوئی سنوائی نہیں ہوتی ، لکڑیوں اور ایل پی جی سیلنڈرکے استعمال سے اخراجات بڑھ گئے ہیں ، دن بھر گیس کےتعطل اور پریشرمیں کمی کی ازیت جھیلنی پڑتی ہے۔

شہریوں  کا کہنا ہے کہ  گیس بجلی کے بلوں نے براحال کردیاہے، بجلی کی دن میں متعدد بارآنکھ مچولی سے پانی کی قلت سمیت دیگر مسائل درپیش ہوتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : مقامی صنعت کو 192 ملین ڈالر کا نقصان بڑی وجہ بھی سامنے آگئی

ذرائع کے مطابق  کراچی کے  ٹیپوسلطان،منگھوپیر،سلطان آباد،لانڈھی،عوامی کالونی،لانڈھی،کورنگی،اورنگی،لیاری،اولڈسٹی ایریاء اور ملیر سمیت مختلف علاقے متاثر ہیں۔

ترجمان سوئی سدرن کا کہنا ہے  کہ لائن پیک کو روزانہ کی بنیادوں پربہتر بنایاجاتاہے  ۔

کے الیکٹرک کے ترجمان کا کہنا ہے کہ شہرمیں کہیں بھی غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ نہیں کی جارہی۔