اللہ عزتوں کا مالک،خواجہ آصف کا مذاکرات شروع کرنے پر عمران خان کو طعنہ

Dec 25, 2024 | 10:48:AM

(24  نیوز)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینئیر رہنما اور وزیر دفاع خواجہ آصف نے مذاکرات شروع کرنے پر پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان کو اپنے مخصوص طنز کا نشانہ بنایا ہے۔

خواجہ آصف نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک پوسٹ جاری کی جس میں انہوں نے عمران خان کی ایک ویڈیو شئیر کی۔

ویڈیو میں عمران خان کو ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے دکھایا گیا، جس میں انہوں نے نواز شریف کی تصاویر دکھاتے ہوئے کہا کہ ’یہ وہی انسان ہے، یہ جو شکل تھی، یہ شکl جب شیریں مزاری نے دیکھی تب بیچاری کی آنکھوں میں آنسو آگئے، میں پھر سے بتا دوں شیریں مزاری کی آنکھوں میں آنسو آنا مشکل ہے، بڑا مشکل کام ہے۔

ویڈیو میں نواز شریف کی دو تصاویر ایک بڑی اسکرین پر برابر برابر دکھائی گئی تھیں، جن میں سے ایک اس وقت کی تھی جب نواز شریف اپنی اہلیہ کے انتقال پر غمزدہ تھے اور دوسری ان کے لندن سے کئے گئے ویڈیو لنک خطاب کا  سکرین شاٹ تھا جس میں انہیں پرجوش دکھایا گیا تھا۔

 عمران خان نے تصاویر کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہالیکن وہ دیکھیں میری بھی آںکھوں میں آنسو آجاتے اگر میں اس کو اچھی طرح جانتا نہیں۔

خواجہ آصف نے عمران خان کی یہ ویڈیو شئیر کرتے ہوئے پہلے ایک شئیر لکھا، یہ وقت کس کی رعونت پہ خاک ڈال گیا، یہ کون بول رہا تھا خدا کے لہجے میں۔

 پھر اس میں مزید آگے لکھا کہ اس کی زبان اور گفتگو کا انداز غور فرمائیں، تکبر کا اور فرعونیت کا لہجہ، اللہ معاف فرمائے اب حال یہ ہے کہ 3 سال سے اسٹیبلشمنٹ سے ملاقات کی شدید خواہش کے بار بار اظہار کے بعد جب لفٹ نہیں ملی تو ان سے مذاکرات کر رہا ہے جن کی طرف اسمبلی میں پشت کرکے بیٹھتا تھا۔ یہ اللہ کے کام ہیں وہ عزتوں کا مالک ہے۔

مزیدخبریں