بانی پی ٹی آئی کی قیادت کو سول نافرمانی کی تحریک جاری رکھنے کی ہدایت

Dec 25, 2024 | 11:33:AM
بانی پی ٹی آئی کی قیادت کو سول نافرمانی کی تحریک جاری رکھنے کی ہدایت
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( ویب ڈیسک ) بانی تحریک انصاف  نے قیادت کو سول نافرمانی کی تحریک جاری رکھنے کی ہدایت کر دی۔

 بانی پی ٹی آئی عمران خان نے سول نافرنی کی تحریک جاری رکھنے جبکہ پارٹی چیئرمین بیرسٹر گوہر، سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجا اور سیکرٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم کو عالمی امور پر بات کرنے کی ہدایات دے دی ہیں۔

  مرکزی سیکرٹری اطلاعات پی ٹی آئی شیخ وقاص اکرم نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے سول نافرمانی کی کال جاری رکھنے کا حکم دیا ہے۔

شیخ وقاص اکرم کا کہنا ہے کہ عمران خان نے بیرسٹر گوہر، سلمان اکرم راجا اور مجھے عالمی امور پر بات کرنے کی ہدایات دی ہیں۔

ان کا کہنا تھا بانی پی ٹی آئی نے کہا ہے کہ پارٹی کے پلیٹ فارم سے ہم تینوں کے علاوہ عالمی امور پر کوئی بات نہ کرے۔

شیخ وقاص نے کہا کہ عمران خان کا کہنا ہے مذاکرات میں اگر سنجیدگی نظر آئی تب سول نافرمانی کی کال واپس لینے پر سوچا جائے گا۔

سیکرٹری اطلاعات پی ٹی آئی کا کہنا تھا عمران خان نے کہا ہے کہ مذاکرات میں اپنے دو بنیادی نقات پر کوئی سمجھوتا نا کریں، پہلا مطالبہ بانی پی ٹی آئی سمیت تمام سیاسی قیدیوں کی رہائی ہے اور دوسرا مطالبہ 9 مئی اور 26 نومبر کے واقعات پر جوڈیشل کمیشن کا قیام ہے۔

خیال رہے کہ وفاقی حکومت اور پاکستان تحریک انصاف کے درمیان مذاکرات کا باقاعدہ آغاز ہو گیا ہے اور دونوں مذاکراتی کمیٹیوں نے بات چیت جاری رکھنے پر اتفاق کیا ہے، حکومت اور اپوزیشن کی کمیٹیوں کے درمیان دوسرا اجلاس 2 جنوری 2025 کو ہو گا۔