(ویب ڈیسک)تعلیم چھوڑ کربولڈکانٹینٹ بنانیوالی زارا ڈار نے اپنے متعلق پھیلی افواہوں پرخاموشی توڑ دی۔
پی ایچ ڈی کی تعلیم چھوڑ کر بولڈکانٹینٹ بنانے کا بیان وائرل ہونے کے بعد ان سے متعلق سوشل میڈیا پر مشہور ہوگیا تھا کہ ان کا تعلق پاکستان سے ہے،تاہم زارا ڈار نے خود اس معاملے پر وضاحت پیش کردی ہے۔
زارا نے ایکس پر لکھا ہے کہ جب سے میں نے یہ ویڈیو بنائی کہ میں نے "اونلی فینز" پر کام کرنے کےلیے پی ایچ ڈی چھوڑ دی ہے اس کے بعد سے میری نظر سے کئی ایسی پوسٹیں گزری ہیں جن میں میرے متعلق غلط معلومات پھیلائی جارہی ہیں۔
یوٹیوبر نے لکھا کہ میں نے اس معاملے پر تاحال کوئی انٹرویو تو نہیں دیا البتہ میں کچھ حقائق آپ کے سامنے رکھنا چاہتی ہوں، میرا نام ڈارسی ہے اور میں نے اسے مختصر کر کے ڈارز/ ڈار کر رکھا ہے۔
زارا نے اس افواہ کی بھی تردید کی کہ وہ پاکستانی ہیں،لکھا کہ میں احترام کے ساتھ عرض کرنا چاہتی ہوں کہ میں پاکستانی نہیں ہوں، میں امریکی ہوں اور یہیں پلی بڑھی ہوں،میرے خاندانی پس منظر میں امریکی، ایرانی، یورپی، مشرق وسطیٰ اور انڈین نسلیں شامل ہیں۔
وائرل ہونے والی یوٹیوبر نے خود سے منسوب تمام مصنوعات، جعلی اکاؤنٹس اور ڈیپ فیک ویڈیوز سے لاتعلقی کا اظہارکرتے ہوئے اپنا واحد آفیشل ایکس اکاؤنٹ بھی شیئر کردیا۔
یاد رہے کہ یوٹیوبر زارا ڈار اس سے قبل مثبت مواد پر مبنی ویڈیوز بناتی تھیں،حال ہی میں انھوں نے پی ایچ ڈی کی تعلیم چھوڑ کر پلیٹ فارم’’اونلی فینز‘‘ پر کام کرنے کا اعلان کیا تھا۔