(ویب ڈیسک)معروف اداکارہ حمائمہ ملک کی نئی لک نے مداحوں کوحیران کردیا۔
اداکارہ حمائمہ ملک سوشل میڈیاپرکافی ایکٹیورہتی ہیں،وہ فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پراکثراپنی تصاویرپوسٹ کرتی رہتی ہیں جس پر تعریف کے ساتھ ساتھ بعض اوقات انہیں تنقیدکابھی سامناکرناپڑتاہے۔
حال ہی میں اداکارہ نے انسٹاگرام پر اپنا نیا لک شیئر کیا ہے، جس میں وہ بہت الگ نظر آرہی ہیں،انہوں نے بالوں کو سنہرا رنگ کروایا ہوا ہے، پوسٹ کے کیپشن میں انہوں نے لکھا کہ حمائمہ یا جمائکا؟ مداحوں نے اس تصویر پر ان کی تعریفوں کے پل باندھ دیئے۔