دنیا میں اگلی وباء امریکا سے آئے گی، ماہرین نے خبردار کردیا

Dec 25, 2024 | 14:14:PM

(ویب ڈیسک) میکسیکو سے امریکا جانے والے کھیروں کے سبب پھیلنے والے انفیکشن سالمونیلا کے سبب 23 امریکی ریاستوں میں مریضوں کی تعداد 100 تک پہنچ گئی۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق سن فیڈ پروڈیوس، بالوئن فارمز اور رس ڈیوس ہول سیل کے فروخت کردہ کھیروں کو ان اشیاء (ڈیلی ٹرے اور سلاد سمیت) جن میں یہ استعمال کیے گئے ہیں، واپس طلب کر لیا گیا ہے۔

فوڈ اینڈ ڈرگ ایڈمنسٹریشن کی جانب سے تصدیق کی گئی ہے کہ دستیاب معلومات کے مطابق 25 افراد کو ہسپتال میں داخلے کی ضرورت پیش آئیں ۔ البتہ، وباء سے کسی قسم کی کوئی موت واقع نہیں ہوئی ، مریضوں میں 1 سے 98 برس تک کے افراد شامل ہیں۔

67 مریضوں سے گفتگو کے بعد معلوم ہوا کہ 54 نے بیماری ہونے قبل کھیرا کھایا تھا۔

یہ بھی پڑھیں : سزاؤں کے حوالے سے  ڈونلڈ ٹرمپ  کا اہم حکم جاری

سینٹرز فار ڈیزیز کنٹرول اینڈ پریوینشن (سی ڈی سی) کا کہنا تھا کہ وباء سے متاثر ہونے والوں کی تعداد غیر تصدیق شدہ کیسز اور سالمونیلا کی مخصوص ٹیسٹ نہ ہونے کی وجہ سے کافی زیادہ ہو سکتی ہے۔

عملی اقدام کے طور پر 12 اکتوبر سے 26 نومبر کے درمیان تقسیم کیے جانے والے کھیروں کو واپس منگوا لیا گیا ہے۔ یہ کھیرے امریکا کی متعدد ریاستوں اور کینیڈا کے کئی صوبوں میں سپلائی کیے گئے تھے۔

مزیدخبریں