یوٹیلٹی سٹورز کے ڈیلی ویجز ملازمین کی کم سے کم تنخواہ37 ہزار مقرر

پہلے ڈیلی ویجز ملازمین کی کم سے کم یومیہ اجرت 1231 اورماہانہ تنخواہ 32ہزارتھی

Dec 25, 2024 | 14:52:PM

(وقاص عظیم)یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن کے ہزاروں ڈیلی ویجز ملازمین کی کم سے کم ماہانہ تنخواہ37 ہزار روپے مقررکردی گئی۔

ذرائع کے مطابق یوایس سی کے ڈیلی ویجز ملازمین کی کم سے کم یومیہ اجرت 1427روپے کردی گئی،اس قبل یوٹیلٹی اسٹورزکےڈیلی ویجز ملازمین کی کم سےکم ماہانہ تنخواہ 32 ہزار روپے تھی۔

 ذرائع کے مطابق اس سے قبل یوٹیلیٹی اسٹورزکے ڈیلی ویجزملازمین کی کم سےکم یومیہ اجرت 1231روپے تھی،اب میٹرک,انڈرمیٹرک ملازمین کی یومیہ اجرت 196روپے بڑھ جائے گی  جبکہ ایف اے,ایف ایس سی,ڈی کام اور ڈرائیورز کی یومیہ اجرت میں 115 روپے کا اضافہ ہوگا،بی اے اور بی ایس سی ملازمین کی یومیہ اجرت 19روپےبڑھے گی۔

یہ بھی پڑھیں:سکیورٹی فورسز کا جنوبی وزیرستان میں آپریشن، 13 خارجی دہشتگرد ہلاک

 ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت کے فیصلے کی روشنی میں کم سے کم تنخواہ میں اضافہ کیا گیاہے  کیونکہ وفاقی حکومت نے بجٹ میں کم سے کم ماہانہ تنخواہ یا اجرت 37 ہزار روپے مقرر کی تھی۔

 

 

مزیدخبریں