چوہنگ، کھانا دیر سے دینے پر بھائی نے بہن کو قتل کر دیا

مقتولہ سکول ٹیچر تھی،چیئر پرسن پنجاب ویمن پروٹیکشن اتھارٹی حناپرویز بٹ کی والدہ کو انصاف کی یقین دہانی

Dec 25, 2024 | 15:52:PM
 چوہنگ، کھانا دیر سے دینے پر بھائی نے بہن کو قتل کر دیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(کومل اسلم ) لاہور کے علاقہ چوہنگ میں کھانا دیر سے دینے پر بھائی نے بہن کو قتل کر دیا۔

لاہور کے علاقہ چوہنگ میں افسوسناک واقعہ پیش آیا،سفاک بھائی نے  کھانا دیر سے دینے پر بھائی کو قتل کر دیا ،مقتولہ سکول ٹیچر تھی، والدہ کی مدعیت میں مقدمہ  درج کر لیا گیا۔ پولیس کے مطابق نےملزم کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے جلد گرفتار کر لیں گے ۔ 

واقعہ کے بعد چیئر پرسن پنجاب ویمن پروٹیکشن اتھارٹی  حنا پرویز بٹ  مقتولہ کے گھر  پہنچ گئیں،والدہ سے اظہار تعزیت کیا اور انصاف کی یقین دہانی  کرا دی ۔   

 انہوں نے وحشیانہ قتل کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ معصوم جانوں کا ضیاع ناقابلِ برداشت ہے،انہوں نے متاثرہ خاندان کو یقین دلایا کہ انصاف کے تمام تقاضے پورے کیے جائیں گے اور ملزم کی فوری گرفتاری کو یقینی بنایا جائے گا۔