میرعلی حسن زہری نے صوبائی وزیر کا حلف اٹھا لیا

Dec 25, 2024 | 18:39:PM

 (عیسیٰ ترین)نومنتخب رکن اسمبلی بلوچستان میرعلی حسن زہری نے صوبائی وزیر کا حلف اٹھا لیا۔

تفصیلات کے مطابق میر علی حسن زہری کی  بطور صوبائی وزیر حلف برداری کی تقریب گورنر ہاؤس  میں ہوئی،گورنربلوچستان جعفرخان مندوخیل نے میر علی حسن زہری سے حلف  لیا،نومنتخب وزیر کا تعلق پاکستان پیپلز پارٹی سے ہے۔

وزیراعلیٰ بلوچستان میرسرفراز بگٹی، صوبائی وزراء،  سینیٹر ثمینہ ممتاز زہری ، سابق وزیر اعلیٰ بلوچستان قدوس بزنجو ، اعلیٰ سرکاری آفیسرز  اور پارٹی کارکنان نے بھی حلف برداری تقریب میں شرکت کی۔

یہ بھی پڑھیں:تعلیمی اداروں میں سردیوں کی چھٹیوں کا اعلان، نوٹیفکیشن بھی جاری

حلف اٹھانے کے بعد میڈیا سے گفتگو میں علی حسن زہری کاکہناتھا کہ حب کیلئے بار بار چیف منسٹر کے پاس گیا انہوں نے کوئی فنڈ نہیں دیا،وزیر اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نہیں چاہتے بلوچستان ترقی کرے ،ان کاکہناتھا کہ وزیر اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی کے پاس حب میں ترقیاتی کام کیلئے سو بار گیا ہوں کوئی فنڈز نہیں ملے ،وزیر اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی بلوچستان کی تقری کیلئے سنجیدہ نہیں ۔ 

نومنتخب صوبائی وزیر کاکہناتھا کہ ترقیاتی کام کیلئے سی ایم نے صرف تین کروڑ دیئے،علاقے کیلئے جو کام کیا ہے وہ وفاق کے تعاون سے کئےہیں، حب میں بلوچستان بینک کھولنے کیلئے منسٹر صاحب کو کئی بار کہا ہے ۔

یہ بھی پڑھیں:جنوبی افریقا کیخلاف پہلا ٹیسٹ؛کپتان شان مسعود کا پلیئنگ الیون سے متعلق اہم بیان

مزیدخبریں