محکمہ موسمیات کی پنجاب کے بعض علاقوں میں بارش کی پیشگوئی

Dec 25, 2024 | 19:55:PM

(روزینہ علی)محکمہ موسمیات نے پنجاب کے بعض علاقوں میں بارش کی پیش گوئی کردی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آج رات ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان ہے، جبکہ پہاڑی علاقوں میں شدید سردی کی توقع ہے،  پنجاب کے کچھ میدانی علاقوں اور بالائی سندھ میں سموگ یا دھند چھائے رہنے کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

جبکہ جمعرات کے روز  اسلام آباد اور اس کے گرد و نواح میں موسم سرد اور خشک رہے گا اور صبح کے اوقات میں شدید سردی اور کہرا پڑنے کی توقع ہے۔

خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان ہے، پہاڑی علاقوں میں شدید سردی کا سامنا ہو سکتا ہے اور صبح کے اوقات میں ایبٹ آباد، مانسہرہ، صوابی، مردان، پشاور، نوشہرہ، کوہاٹ اور دیگر علاقوں میں کہرا پڑنے کی توقع ہے۔

پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک رہے گا، مری، گلیات اور ان کے گرد و نواح میں شدید سردی اور جزوی طور پر ابر آلود موسم کا امکان ہےساتھ ہی شام یا رات میں ہلکی بارش یا برفباری ہو سکتی ہے صبح اور رات کے اوقات میں خطہ پوٹھوہار، مری، گلیات اور ان کے ارد گرد کہرا پڑنے کا امکان ہے سیالکوٹ، نارووال، گوجرانوالہ، لاہور، فیصل آباد، ملتان، بہاولپور، رحیم یار خان، ڈی جی خان اور دیگر علاقوں میں ہلکی سے درمیانی دھند یا سموگ چھائے رہنے کی توقع ہے۔

یہ بھی پڑھیں:دنیا میں اگلی وباء امریکا سے آئے گی، ماہرین نے خبردار کردیا

بلوچستان کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا جبکہ پہاڑی علاقوں میں صبح اور رات کے اوقات میں شدید سردی کا امکان ہے۔

سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان ہے تاہم صبح اور رات کے اوقات میں سکھر، شہید بینظیر آباد، شکارپور، کشمور، خیرپور، موہنجو دارو اور ان کے گرد و نواح میں دھند یا سموگ چھا سکتی ہے، جبکہ کشمیر اور گلگت بلتستان میں بھی موسم شدید سرد اور خشک رہنے کی توقع ہے۔

آج ریکارڈ کیے گئے کم سے کم درجہ حرارت

 لہہ میں منفی 13°C، اسکردو  میں منفی 11°C، استور اور گوپس میں منفی 8°C، گلگت میں منفی 7°C، کوئٹہ اور زیارت میں  منفی 6°C، ہنزہ، بگروٹ اور دیر می٘ں منفی 5°C ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے.

مزیدخبریں