نواز شریف کے پوتے زید حسین نواز کے نکاح کی تقریب،مہمانوں کی آمد کا سلسلہ جاری 

Dec 25, 2024 | 21:25:PM

(راودلشاد) سربراہ مسلم لیگ ن نواز شریف کے پوتے زید حسین نواز کے نکاح کی تقریب میں مہمانوں کی آمد کا سلسلہ جاری ہے۔ 
تفصیلات کے مطابق زید حسین نواز کا نکاح معروف صنعت کار شیخ حبیب الرحمان کی صاحبرزادی ایمن حبیب سے طے ہوا،نکاح کی تقریب میں وزیر اعظم شہباز شریف، وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف ،سابق وزیر اعلی پنجاب حمزہ شہباز ،نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار، علی ڈار، جنید صفدر، یوسف عباس،صوبائی وزیر مریم اورنگزیب، ،معاون خصوصی ذیشان ملک ،حاجی طلعت سمیت دیگر کی شرکت کی،خواجہ محمد آصف، چیف سیکرٹری پنجاب زاہد اختر زمان ،پرویز رشید، سہیل ضیا ء بٹ، عمر سہیل ضیا ء بٹ کی شرکت کی۔

مہمانوں نے زید حسین نواز اور ایمن حبیب کو نکاح کی مبارکباددی، تقریب میں مہمانوں کی روایتی کھانوں سے تواضع کی گئی،باربی کیو جبکہ  کشمیری دال چاول سے تواضع کی گئی ،مہمانوں کے لیے گول گپے، سوپ، دیسی مرغ تیار کرایاگیا،نکاح کی تقریب میں فیملی عزیز و اقارب اور سیاسی شخصیات سمیت 600 مہمانوں کو مدعو کیاگیا۔ 
 زید حسین نواز کی رسم حنا کی تقریب  کے موقع پر  راحت فتح علی خان قوالی نائٹ میں پرفارم کرینگے،جاتی عمرہ کے اطراف میں سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے۔ 

یہ بھی پڑھیں: نواز شریف کی سالگرہ کے لیے 125 پاؤنڈ کا کیک جاتی امراپہنچا دیاگیا 

مزیدخبریں