بلاول بھٹو اور مولانا فضل الرحمان کا رابطہ، سینیٹ انتخابات پر بات چیت

Feb 25, 2021 | 00:02:AM

(24نیوز)پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور مولانا فضل الرحمان کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے، دونوں رہنماﺅں نے ملکی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔
بلاول بھٹو اور مولانا فضل الرحمان کے درمیان سینیٹ انتخابات کے حوالے سے بھی بات چیت ہوئی ،دونوں نے حکومت مخالف تحریک اور پی ڈی ایم کے فیصلوں پر بھی گفتگو کی۔

مزیدخبریں