کورونا سےمزید64اموات،1361 نئے مریض سامنے آگئے

Feb 25, 2021 | 08:45:AM

(24نیوز)ملک بھر میں کورونا وائرس  کی دوسری لہر کے وار جاری ہیں۔ 24 گھنٹوں میں مزید 64 افراد جان کی بازی ہار گئے جس کے بعد اموات کی مجموعی تعداد 12 ہزار 777ہوگئی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کے اعداد و شمار کے مطابق ملک بھرمیں گزشتہ روز 40 ہزار 906 ٹیسٹ کئے گئے جس میں ایک ہزار361  نئے مریض سامنے آئے، جس کے بعد مجموعی طور پر کیسز کی تعداد 5 لاکھ 75 ہزار 941 جب کہ مجموعی 12 ہزار 777 افراد کی اموات ہوئیں۔این سی او سی کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں 1 ہزار681 افراد صحتیاب ہوئے، جس کے بعد مجموعی طور پر صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 5 لاکھ 39 ہزار888 ہوگئی۔

  کورونا وائرس کے خلاف یہ احتیاطی تدابیراختیارکرنے سے اس وبا کے خلاف جنگ جیتنا آسان ہوسکتا ہے۔ صبح کا کچھ وقت دھوپ میں گزارنا چاہیے، پا نی گرم کرکے تھرماس میں رکھ لیں اورہرایک گھنٹے بعد آدھا کپ نیم گرم پانی نوش کریں۔ وائرس سب سے پہلے گلے میں انفیکشن کرتا ہے اوروہاں سے پھیپھڑوں تک پہنچ جاتا ہے، گرم پانی کے استعمال سے وائرس گلے سے معدے میں چلا جاتا ہے، جہاں وائرس ناکارہ ہوجاتا ہے۔

مزیدخبریں