(24نیوز)ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کا ریاض کے کنگ فیصل سپیشلسٹ ہسپتال اینڈ ریسرچ سینٹر میں کامیاب آپریشن ہوا ہے جس کے بعد انہیں ڈسچارج بھی کردیا گیا۔
سعودی عرب کے سرکاری خبر رساں ادارے کے مطابق سعودی ولی عہد کو اپنڈیسائٹس کے علاج کے لیے ہسپتال میں داخل کیا گیا تھا۔ لیپروسکوپک سرجری کامیاب رہی ہے۔
ایوان شاہی سے جاری بیان میں کہا گیا کہ ولی عہد کامیاب سرجری کے بعد کنگ فیصل سپیشلسٹ ہسپتال سے خیریت کے ساتھ روانہ ہوگئے۔