دنیا کے سب سے زیادہ مطالعہ کرنے والے ممالک۔۔!!!

Feb 25, 2021 | 09:19:AM
دنیا کے سب سے زیادہ مطالعہ کرنے والے ممالک۔۔!!!
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)نوپ ورلڈ کلچر سکور انڈیکس  نے برطانوی سپیشلسٹ کمپنی اور برطانوی جریدے انڈیپنڈنٹ کے اشتراک سے ثقافتی کارکردگی کے عالمی گراف کے حوالے سے تازہ اعدادوشمار جاری کئے ہیں۔جس کے مطابق انڈیا پوری دنیا میں مطالعہ کرنےوالے ممالک میں پہلے، تھائی لینڈ دوسرے اور چین تیسرے نمبر پر ہے۔ 

سبق ویب سائٹ کے مطابق مشہور یہ ہے کہ عرب شہری دنیا بھر میں سب سے زیادہ  کم مطالعہ کرتے ہیں تاہم حالیہ دس برسوں کے دوران مطالعے کے حوالے سے عرب دنیا کا منظر نامہ تبدیل ہوا ہے۔ 
یونیسکو نے 2003 سے متعلق فروغ افرادی قوت رپورٹ میں بتایا تھا کہ 80 عرب شہری سال میں ایک کتاب پڑھتے ہیں جبکہ ایک یورپی شہری کے سال میں 35 کتابیں زیر مطالعہ رہتی ہیں۔ دنیا میں سب سے زیادہ مطالعہ کرنے والے ممالک  میں مصر پانچویں اور سعودی عرب گیارہویں نمبر پر آگیا ہے۔تعجب انگیز امر یہ ہے کہ  امریکہ مطالعے کے حوالے سے دنیا بھر میں 23 ویں نمبر پر ہے۔ 
مصری پبلشرز آرگنائزیشن کے چیئرمین اور عرب پبلشرز آرگنائزیشن کے سعید عبدہ نے بتایا کہ عرب اور مصری خاص طور پر دنیا بھر کی ان اقوام میں شامل ہیں جو مطالعے میں دلچسپی رکھتےہیں۔ انہوں نے بتایا کہ ہمارے اس دعوے کا سب سے بڑا ثبوت متحدہ عرب امارات کا مطالعہ چیلنج پروگرام ہے۔ اس نے پہلے سال میں عرب ممالک کی سطح پر 5 لاکھ  مطالعہ کرنے والے سامنے آئے۔ 10 لاکھ میں سے 80 فیصد مصری تھے۔