افغانستان،ایک ہی خاندان کے 10 افراد  جاں بحق

Feb 25, 2021 | 09:57:AM

(24نیوز)افغانستان کے صوبے اورزگان میں ایک منی وین کے انجن میں پانی بھر جانے دھماکے کے بعد آگ لگ گئی جس کے نتیجے میں ایک ہی خاندان کے 10افراد جاں بحق ہو گئے۔

 پولیس ترجمان کے مطابق  بدقسمت خاندان شادی کی ایک تقریب میں شرکت کے بعد واپس اپنے گھر جا رہا تھا کہ ان کی گاڑی دریائے ہلمند میں پھنس گئی تھی۔دریا میں پانی کا دباؤ اس قدر شدید تھا کہ پانی گاڑی کے انجن میں داخل ہو گیا اور انجن زوردار دھماکے سے پھٹ گیا اور گاڑی میں آگ لگ گئی جس کے نتیجے میں گاڑی میں موجود ایک ہی خاندان کے 10 افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔مرنے والوں میں تین کم عمر بچے بھی شامل تھے جبکہ دولہا اور دلہن دوسری گاڑی میں ہونے کی وجہ سے بچ گئے۔

مزیدخبریں