بھارت: دو سروں والی بچھڑی کی پیدائش، دیکھنے والوں کا رش

Feb 25, 2021 | 10:19:AM

(24 نیوز)بھارت کے شہر وارانسی میں ایک بھینس نے انوکھی بچھڑی کو جنم دیا ہے۔ اس کے ایک نہیں بلکہ دو سر ہیں۔قدرت کے اس کرشمے کو دیکھنے والوں کی بھیڑ لگ گئی۔ 

میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ واقع وارانسی کے علاقے سکرولہ میں رام سورت یادو نامی شخص کے ہاں پیش آیا۔ یہاں کے لوگ اس وقت حیرت میں پڑ گئے جب انہیں معلوم ہوا کہ بھینس نے دو سر والی بچھڑی  کو  جنم دیا ہے۔بتایا گیا ہے کہ بچھڑی کی پیدائش کیلئے ڈاکٹروں کو پہلے تو کافی دقت کا سامنا کرنا پڑا۔ اس کے بعد ایک سر کے ساتھ دوسرا سر دیکھ کر ڈاکٹر بھی حیرانی میں پڑ گئے۔ گھنٹوں مشقت کے بعد دھیرے۔دھیرے بچے کو باہر نکالا گیا تو صاف ہوا کہ بچھڑی کے دو سر ہیں۔

 اس حوالے سےلوگوں کی مختلف رائے ہیں، کوئی کہتا ہے کہ یہ اچھا نہیں ہے، اس میں راکشس کی آتما ہے۔ کوئی کہتا ہے کہ یہ خدا کا کرشمہ ہے۔فی الحال بچھڑی اور اس کی ماں دونوں صحت یاب ہیں لیکن وزن زیادہ ہونے کے سبب بچھڑی ابھی کھڑی نہیں ہو پارہی ہے۔ 

 
 

 

 
 

 

مزیدخبریں