دفتر سے چھٹی کا بہانا نوجوان کو مہنگا پڑ گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)امریکی پولیس نے آفس سے چھٹی کےلئے اپنے اغوا کا جھوٹا ڈرامہ رچانے والے نوجوان کو گرفتار کرلیا، کمپنی نے نوجوان کو ملازمت سے فارغ کردیا۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی ریاست ایریزونا میں اغوا کی یہ جھوٹی واردات رونما ہوئی جسے ایک 19 سالہ نوجوان نے رچایا، برینڈن سولز نامی نوجوان ٹائر کمپنی میں کام کرتا تھا اور ملازمت سے چھٹی حاصل کرنے کےلئے اس نے اپنے اغوا کا ڈرامہ رچایا۔مذکورہ نوجوان آئے روز چھٹی کرنے کے کوئی نہ کوئی بہانے تراشتا ہی رہتا تھا لیکن اس مرتبہ چھٹی کےلئے بہانہ بنانا نوجوان کوجیل لے گیا۔
برینڈن نے اپنے ہاتھ باندھے اور منہ میں کپڑا ٹھوس کر سڑک کے ایک کنارے لیٹ گیا تاکہ دیکھنے والے اس دیکھ کر پولیس کو مطلع کریں۔نوجوان کو اس حالت میں سڑک میں پڑا دیکھ کر شہریوں نے پولیس کو اطلاع دی اور اس کے ہاتھ کھول کر اسے تھانے منتقل کیا گیا،پولیس کو تفتیش کے دوران شک گزرا تو تحقیقات کا دائرہ وسیع کیا جس سے معلوم ہوا کہ نوجوان جھوٹی کہانی سنا رہا ہے جس پر پولیس نے نوجوان کو جھوٹے جرم کی اطلاع دینے پر گرفتار کرلیا۔بعدازاں نوجوان نے خود بھی اپنے اغوا کی جھوٹی کہانی گھڑنے کا اعتراف کیا۔