لیاقت جتوئی کا شہباز گل کو نوٹس بھیجنے کا اعلان

Feb 25, 2021 | 11:49:AM

(24نیوز)  تحریک انصاف کے رہنما لیاقت جتوئی نے اپنی ہی پارٹی کے رہنما شہباز گل کو  نوٹس بھیجنے کا اعلان کیا ہے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئےلیاقت جتوئی نے کہا کہ میرے خلاف کرپشن کا کوئی کیس نہیں ہے، شہباز گل کو قانونی نوٹس بھیجوں گا۔ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان کو پتا ہی نہیں کہ سیف اللہ ابڑو کو سینٹ کا ٹکٹ دینے کا فیصلہ گورنر ہاؤس سندھ میں ہوا۔سیف اللہ ابڑو کی جانب سے بھیجے گئے ہرجانے کے نوٹس پر ان کا کہنا تھا کہ وہ 22 گریڈ کے افسر نہیں کہ شوکاز نوٹس سے دھمکایا جائے گا، وہ شو کاز نوٹس کا جواب نہیں دیں گے۔

مزیدخبریں