(24نیوز)وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے یکم مارچ سے سکولوں میں پچاس فیصد پالیسی کا خاتمہ کرتے ہوئے معمول کے مطابق ہفتے میں پانچ روز کھولنے کا اعلان کردیا۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے شفقت محمود کا کہنا تھا کہ ملک بھر کے تعلیمی ادارے ہفتے میں پانچ روز کھلیں گے،فیصلے کا اطلاق تمام تعلیمی اداروں پر ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ اسکولوں میں پچاس فیصد بچوں کیلئے ایک روز اور پچاس فیصد بچوں کی کلاسز اگلے روز کرنے کی ہدایت صرف 28 فروری تک تھی۔
واضح رہے کہ عالمی وبا کورونا وائرس کی دوسری لہر میں شدت کے بعد تعلیمی ادارے بند کردیے گئے تھے جنہیں 18 جنوری سے مرحلہ وار کھولا گیا۔مرحلہ وار کھولے گئے اسکولوں میں پچاس فیصد بچے ایک روز اور پچاس فیصد بچوں کو اگلے روز آنے کا کہا گیا تھا۔