سعودی عرب :کورونا کیسز سامنے آنے پر 5شہروں میں10مساجد بند

Feb 25, 2021 | 12:14:PM
سعودی عرب :کورونا کیسز سامنے آنے پر 5شہروں میں10مساجد بند
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24نیوز)سعودی حکومت نے کورونا کیسز سامنے آنے پر 10 مساجد کو عارضی طور پر بند کردیا۔

عرب میڈیا کے مطابق سعودی وزارت مذہبی امور نے یہ فیصلہ نمازیوں میں کورونا کیسز سامنے آنے کے بعد کیا جس کے بعد ریاض، مکہ اور مدینہ سمیت 5 شہروں میں 10 مساجد کو عارضی طور پر بند کیا گیا ہے۔عرب میڈیا نے بتایا ہےکہ بند کی جانے والی دس مساجد میں سے 3 کو مکمل طور پر سینیٹائز کرکے دوبارہ کھول دیا گیا ہے۔

عرب میڈیا کے مطابق سعودی عرب میں حالیہ ہفتوں میں 135 مساجد کو کورونا کیسز سامنے آنے پر بند کیا گیا جن میں سے 108 کو مکمل طور پر سینیٹائز کرکے بعد میں کھولا گیا۔سعودی وزارت مذہبی امور نے مساجد کے ملازمین کو کورونا ایس او پیز پر مکمل عمل کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہےکہ نمازیوں کی صحت اور تحفظ کے پیش نظر گاہے بگاہے مساجد کی انسپکشن کا سلسلہ جاری رہے گا۔

دوسری جانب کورونا کے باعث اردن میں ہر جمعے کے روز کرفیو نافذ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، جب کہ اتوار سے کام کی جگہوں پر 30 فیصد ملازمین کو کام کی اجازت ہو گی۔