خطا کار انسان ہوں لیکن کرپشن نہیں کی : شہبازشریف
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)مسلم لیگ ن کے صدر اور قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کا کہنا ہے میں نے اور میری ٹیم نے قوم کا پیسہ بچایا۔ میرے خلاف آشیانہ اقبال ہاؤسنگ ریفرنس کا ایک ایک لفظ جھوٹ اور فراڈ پر مبنی ہے۔
لاہور کی احتساب عدالت میں سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کے خلاف آشیانہ اقبال ہاؤسنگ ریفرنس پر سماعت ہوئی۔دوران سماعت قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف روسٹرم پر آئے تو جج احتساب عدالت نے ان سے استفسار کیا، میاں صاحب کیسے ہیں آپ؟ جس پر شہباز شریف نے جواب دیا اللہ کا شکر ہے۔شہباز شریف کا کہنا تھا حلفیہ کہتا ہوں کہ میرے خلاف یہ فراڈ کیس بنایا گیا ہے، پراسیکیوشن نے سپریم کورٹ سے ضمانت کے خلاف درخواست واپس لے لی ہے۔سابق وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ میں خطا کار انسان ہوں لیکن میں نے کرپشن نہیں کی، میں نے اورنج لائن ٹرین بنائی اور اچھے کام کی تعریف ہونی چاہیے، خود نمائی نہیں کر رہا لیکن میں نے بہت محنت اور خدمت کی۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ جس کمپنی کو ہم نے بلیک لسٹ کیا اسے بی آر ٹی کا ٹھیکہ دے دیا گیا، میٹرو اورنج لائن ٹرین میں عوام کے کڑوروں روپے بچائے۔ اس ریفرنس کا ایک ایک لفظ جھوٹ اور فراڈ ہے، میں نے اور میری ٹیم نے قوم کا پیسہ بچایا۔