(24نیوز) این اے 75 ڈسکہ میں بے ضابطگیوں کے کیس میں تحریک انصاف نے اپنا وکیل تبدیل کر دیااور بیرسٹر علی ظفر کی کیس کے حوالے سے خدمات حاصل کرلیں۔
این اے 75 ڈسکہ میں بے ضابطگیوں کے کیس میں الیکشن کمیشن میں سماعت ہوئی۔ ن لیگ کے وکیل سلمان اکرم راجہ نے اپنے دلائل میں کہا کہ کچھ اضافی دستاویزات کے علاوہ کچھ بڑے ثبوت جمع کرانا چاہتے ہیں جس پر چیف الیکشن کمشنر نے کہا آپ گزشتہ سماعت پر دلائل مکمل کرچکے ہیں۔سلمان اکرم راجہ نے کمیشن کو بتایا کہ کچھ اضافی چیزوں پر دلائل دینا چاہتا ہوں، الیکشن کمیشن کی پریس ریلیز تاریخی ڈاکیومنٹ ہے یہ 23 پولنگ سٹیشنز کا نہیں پورے حلقہ کا معاملہ ہے۔